Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

اس کی ڈھیروں برکتیں ظاہر ہوں گی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ انفرادی کوشش کی ترغیب تو ہمارے مدنی انعامات میں شامل ہے   مثلاًمدنی انعام نمبر22 میں ہے :کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعے مدنی قافلے و مدنی انعامات کی ترغیب دِلائی؟مدنی انعام نمبر52 میں ہے :کیا آپ نے اِس ہفتے اجتماع کے فوراً بعد خود آگے بڑھ کر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئے نئے اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کا شرف حاصل کر کے ان کا نام،پتا اور فون نمبر حاصل کیا ؟ (کم از کم چار سے مُلاقات اور کم از کم ایک کا پتا وغیرہ ضرور لیجئے پھر اِن سے رابطہ بھی رکھئے) یقیناً سعادت مند ہیں وہ اسلامی بھائی جو اطراف گاؤں میں مدنی قافلہ، بیان ، مدنی دورہ ،مدنی مشورے اور اپنے حلقے و عَلاقے وغیرہ میں 12مدنی کاموں میں شریک ہو کرانفرادی کوشِش کرتے رہتے ہیں۔٭اِنْفِرادی کوشش کی برکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے ۔٭دَرسِ فیضانِ سُنَّت  اور نمازِ فجر کے بعدمَدنی حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔٭سُنَّتوں  کی تربیت کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں ۔٭انفرادی کوشش سے مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔آئیے! بطورِ ترغیب انفرادی کوشش کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

ڈرائیور پر اِنفرادی کوشش

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت  کیلئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں  وہا ں سے ایک اسلامی بھائی کا  گُزر ہوا  تو کیا دیکھا کہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چَرَس کے کش لگا رہا ہے۔انہوں نے جا کر ڈرائیو ر سے محَبّت بھرے انداز میں مُلاقات کی،اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ مُلاقات کی برکات فورًا ظاہر ہوئیں اور اُس نے خود بخود گانے بند کر دئیے اور چَرَس والی سگریٹ بھی بُجھا دی ،ان اسلامی بھائی نے مُسکرا کر