Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

عالَم میں آپ نے سورہ ٔیٰسین شریف  کی تِلاوت شُروع کردی ،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہاللہ کریم نے غَیب سے آپ کی نَجات کے اَسباب پیدا فرمادئیے اور یُوں آپ زِندہ سَلامت قَبْر سے باہر تشریف لے آئےاورآپ کی جان بچ گئی ۔یقیناً قرآنِ مجیداللہ پاک کی بہت  ہی پیاری نعمت اور رَحْمتوں اور برکتوں  والی کتاب ہے، جو اللہ پاک نے اپنے بندوں کی رَہْنمائی اور ان  کی فَلاح وکامرانی کے لئے  سَرورِ کائنات،شاہِ مَوْجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےقلبِ مُنیر پرنازِل فرمائی۔ اس کی عظمت کے لئے اِتنا ہی کافی ہے کہ یہ کلامُاللّٰہ ہے(یعنی اللہ پاک کا پیارا  پیارا  کلام ہے)،یہ مُبارَک کتاب ہر اِعْتبار سے کامِل ہے،اسے اُتارنے والارَبُّ الْعَالَمِیْنہے تو لانے والے رُوحُ الْاَمِیْن (حضرتِ سیِّدُناجبریل عَلَیْہِ السَّلام) ہیں، جن پر نازِل ہوئی، وہ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیۡن ہیں تو جس اُمَّت کے لئے آئی وہ سب اُمّتوں میں بہترین ہے،جس زَبان میں اُتری وہ عربیِ مُبین ہے تو جس مہینہ میں آئی وہ تمام مہینوں میں مُعزَّ ز ترین ہے،جس رات میں نازِل ہوئی وہ اَفْضل ترین ہے تو جن جگہوں میں اُتری وہ اَعْلیٰ ترین ہیں۔قرآنِ کریم وَحْیِ اِلٰہی ہے ،یہ قُربِ خُداوَنْدی کاذریعہ ہے،رہتی دُنیا  تک کے لئے نُسْخَۂ کیمیا ہے، تمام آسمانی کتابوں کاخلاصہ ہے،تمام عُلُوم کا سَرچشمہ یعنی مجموعہ ہے،یہ ہدایت کا مجموعہ، رحمتوں کا خزینہ اور برکتوں کا مَنْبع ہے،یہ ایسادَسْتُور ہے جس پر عمل پیرا ہو کر تمام مَسائل حل کئے جاسکتے ہیں، ایسا نُور ہے، جس سے گمراہی کے تمام اَندھیرے دُور کئے جاسکتے ہیں،ایسا راستہ ہے، جو سیدھا اللہ پاک کی رِضا اور جنَّت تک لے جاتا ہے،اِصلاح و تَربِیَت کاایسا نِظام ہے، جو اِنسان کاتَزکیہ کر کے (یعنی انسان کو پاک کر کے) اسےمثالی بنادیتا ہے،ایسا دَرخت ہے جس کے سائے میں بیٹھنے والاقلبی سُکون محسوس کرتا ہے،ایسا باوَفا ساتھی ہے، جو قَبْر میں بھی ساتھ نبھاتا ہے اور حشر میں بھی وَفا کا حق اَدا کرے گا۔اس میں بیمار دِلوں کے لئے شفا ہے ، جس