Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

ہے۔(شعب الایمان۴ / ۲۰۰،حدیث۴۷۸۶ملتقطاً)ایک اورحدیث شریف میں ہے خَیْرُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی بہترین حدیث کِتَابُ اللّٰہ  ہے۔(صحیح مسلم،ص۴۳۰،حدیث ۸۶۷ ملتقطا)

قرآنِ پاک کی تعلیمات کو اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نیز مدنی منوں اور مدنی منیوں میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک، دعوتِ اسلامی کے بانیِ و امیر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عؔطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بارگاہِ خداوندی میں دعا کرتے ہیں:

ہر روز میں قرآن پڑھوں کاش خدایا!

اللہ! تلاوت میں مرے دل کو لگا دے

                 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مُفْتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں :حدیث کے معنیٰ مُطلقاً بات اور کلام ہے،لہٰذا اس معنیٰ سے قرآن بھی حدیث ہے اور لوگوں کے کلام بھی، مگر اِصْطلاح میں صرف حُضُور کے فرمان اور کام کو حدیث کہا جاتا ہے۔یہاں لُغْوی معنیٰ میں ہے،اللہ پاک کا کلام تمام کلاموں پر ایسا ہی بُزرگ ہے جیسے خُود پروَرْدَگار اپنی مخلوق پر۔

(مراٰۃ المناجیح ،۱ / ۱۴۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی آپ نےقرآنِ کریم کے فَضائل وکمالات سنے،واقعی قرآنِ کریم کی شان و عظمت کا اَندازہ نہیں لگا یا جاسکتا،اس کا پڑھنا عبادت ،اس کا سُننا عبادت، اس کو چُھونا عبادت  حتّٰی کہ اسے دیکھنا بھی  عبادت ہے ۔ یہ مُقدَّس کلام رحمتوں اور برکتوں سے بھر پُور ہے۔آیئے!پہلے اس مُقدَّس کتاب سے مَحَبَّت کرنے والوں کےفضائل  سُنتے ہیں ۔چُنانچہ