Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

جواب دیا  تھا ۔ جس نے ایک مرتبہ لبیک کہا تو وہ ایک مرتبہ حج کرے گا، جس نے 2 مرتبہ کہاوہ دو مرتبہ اور جس نے 3 مرتبہ لبیک کہا وہ تین مرتبہ حج کرے گا اور جس نے اس سے بھی زیادہ بارلبیک کہا وہ اتنی ہی بار حج کریگا۔(شعب الایمان للبیھقی،باب فی المناسک،حیث الکعبۃ والمسجد الحرام،حدیث:۳۹۸۹، ج۳،ص۴۳۶، مفھومًا،اخبار مکۃ للفاکھی،ذکر ابراھیم۔۔الخ،حدیث:۹۷۳،ج۱،ص ۴۴۵فردوس الاخبار للدیلمی، باب اللام، حدیث۵۳۴۳،ج۲،ص۲۱۷)

یاخدا! حج پہ بُلا آکے میں کعبہ دیکھوں

کاش! اکبار میں پھر میٹھا مدینہ دیکھوں

جھوم کر خوب کروں خانَۂ کعبہ کا طواف

پھر مدینے کو چلوں گنبدِ خضرا دیکھوں

 (وسائل بخشش مرمم،ص۲۶۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیْتُ اللہ  شریف کا حج کرنا وہ عظیم اور عمدہ عبادت ہے کہ عاشقانِ رسول اِس عبادت کو بجالانے کے لئے گِڑگِڑا کر دعائیں مانگتے ہیں،دوسروں سے دعائیں کرواتے ہیں، اِس مَقْصَد کے حُصول کی خاطِر کمیٹیاں ڈالتے ہیں،اپنی حلال کمائی میں سے کچھ نہ کچھ الگ سے جمع کرتے ہیں،پھر مخصوص رَقم جمع ہوجانے کے بعد فَریْضۂ حج کی ادائیگی کے لئے اِس اُمّید پر درخواستیں (Applications)  جمع کرواتے ہیں کہ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اب کی بار اُن کا نام بھی قُرعہ اندازی میں نکلے گا اور وہ بھی حج کی سعادت پاکر وہاں کے دِلْرُبا نظاروں سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں گے،مقاماتِ مُقَدَّسَہ پر جاکر رو رو کر اپنے گناہوں کی مُعافی مانگیں گے،اپنا حالِ دل سُنائیں گے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں طلب کریں گے۔پھر جس کا نام قُرعہ اَندازی میں نکل آتا ہے تو اُس کی خوشی کی اِنتہا نہیں رہتی