Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

نَمازوں کے برابرہے،جیسا کہ

مسجد حرام  میں نماز پڑھنے کا ثواب

حضرتِ سیدنا جا بر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: میری اس مسجد میں نَماز پڑھنا مسجدِ حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار  نمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور مسجدِ حرام میں ایک نَماز پڑھنا دیگر مساجدمیں ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے ۔(مسند احمد، مسند جابربن عبداللہ  ، رقم ، ۱۴۷۰۰، ج ۵، ص ۱۰۸)

(5)آبِ ِزم زم کا کُنواں بھی یہیں پر واقع ہے۔

آبِ زم زم کی برکتیں

آبِ زم زم کی برکتیں بیان کرتے ہوئے نبیِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:آبِِ زم زم ہر اس مقصدکے لئے ہے، جس مقصد کے لئے اُسے پیا جائے ،اگر تم ا سے شفا کی غرض سے پیو گے تو اللہ  پاک تمہیں شفا دے گا،اگرتم اسے پناہ حاصل کرنے کیلئے پیو گے  تو اللہ  پاک تمہیں پناہ عطافرمائے گا، اگر تم  اسے اپنی پیاس بجھانے کے لئے پیو گے تو اللہ  پاک تمہاری پیاس بجھادے گا۔(اس حدیثِ پاک کے راوی بیان کرتے ہیں کہ)حضرت سَیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما جب آبِ زم زم پیتے تو یہ دعا مانگتے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا وَّاسِعًا وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ یعنی اے اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ !میں تجھ سےنفع دینے والا علم،کشادہ رزق اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتاہوں۔(مستدرک،کتاب المناسک، باب ماء زمزم لماشرب لہ،۲/۱۳۲،رقم:۱۷۸۲)

یہ زم  زم  اُس لئے ہے  جس لئے اس کو  پئے کوئی