Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

(2)پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دینِ اسلام کی تبلیغ کا آغاز یہیں سے فرمایا۔

(3)یہیں کعبہ شریف ہے، اِسی کا طواف کیا جاتا ہے اور نَماز میں دنیا بھر سے اِسی طرف منہ کیا جاتا ہے۔آئیے ! طواف ِکعبہ کے فضائل پر مشتمل3  فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں :

طواف کے فضائل

1     جس نے گِن کرطواف کے7 پھیرے کئےاور پھر2رَکعتیں ادا کیں تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کےبرابرہےاورطواف کرتےہوئےآدَمی کےہرقدم کےبدلےاس کےلئے10 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں  اور اس کے دس گناہ مٹادئیے جاتے ہیں اور دس دَرَجات بُلند کردئیے جاتے ہیں ۔ (مسند امام احمد بن حنبل،  ج۲ص۲۰۲حدیث۴۴۶۲)

2     جوبیتُ اللہ  کےطواف کے7 پھیرےکرے اور اُس میں کوئی لَغْو(یعنی بیہودَہ)بات نہ کرے تویہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔(المعجم الکبیر،ج۲۰،ص۳۶۰حدیث۸۴۵)

3     جس نے50 بار بیتُ اللہ   شریف کاطواف کیاتو وہ گناہوں سےایسا نکل گیاجیسےاس دن کہ (اپنی) ماں کےپیٹ سےپیداہواتھا۔(جامع التر مذی،ابواب الحج،باب ماجاءفی فضل الطواف، حدیث ۸۶۶، ص ۱۷۳۳)

ہر برس کاش!آ کے مکّے میں

 لُطف اُٹھاؤں طواف کا یا ربّ

(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص81)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(4)مسجِدُالحرام شریف مَکَّۂ مُکرمہ میں ہے جس میں ایک نماز کاثواب ایک لاکھ(100,000)