Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

خوابِ غفلت سے بیداری

کَھڑی شریف(کشمیر)کے ایک عَلاقے پُل عطاری(پُل مَنڈا)میں مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے پہلےبے عَمَلی کی زندگی گزار رہے تھے۔نماز روزوں کے مُعامَلے  میں سُستی کرنااور بَدْاَخلاقی سے پیش آنا اُن کا معمول بن چُکا تھا۔نہ حُقُوْقُاللہ  کا پاس تھا نہ ہی حُقوق العِباد یعنی بندوں کے حُقوق کا لحاظ۔ایک اسلامی بھائی اُنہیں ہفتہ وار اِجتماع کی دعوت پیش کرتے مگر وہ ٹال دیا کرتے تھے اور یوں کم و بیش10سال گزر گئے۔ ایک دفعہ اُنہی کے ایک دوست(Friend) نے اُنہیں ہفتہ وار اِجتماع کی ایسی منظر کشی کی کہ اُن کے دل میں بھی شرکت کی خواہش پیدا ہوئی اور اگلے ہی ہفتے وہ اُن کے ساتھ اِجتماع میں جاپہنچے۔اِجتماع میں بہت سُکون ملا۔پُرسوز بَیان  اور رِقّت اَنگیز دعا سے دل میں بہت اَثر ہوا،پھر وہ بھی پابندی سے شریک ہونے لگے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اُن کا چہرہ سنّت کے مطابق ایک مُٹّھی داڑھی سے جگمگانے لگا۔ اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں لُوٹنے کا موقع مِلا اور وہ بھی سُنّتوں کے سانچے میں ڈھل گئے۔اللہ   کریم اُنہیں اِستقامت عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول     ہے فَیضانِ غَوث و رضا مَدَنی ماحول

سنور جائیگی آخِرت اِنْ شَآءَ اللہ     تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول

سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول   بچے نظرِبد سے سدا مَدَنی ماحول

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۴۶،۶۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حَرَمَیْن شَرِیْفَین کی حاضِری کی تڑپ اپنے اندر پیدا کرنے کا ایک