Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

اور ذریعہ یہ بھی ہے کہ ہم بزرگان ِدین رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کا مُطَالَعَہ کریں کیونکہ یہ حضرات مکّے مدینے کی سرزمین سے سچّی عقیدت و مَحَبَّت فرمایا کرتے تھے،اِن مقامات سے اِن کی مَحَبَّت کا اندازہ اِس بات سے لگائیے کہ بعض بزرگوں کا یہ معمول تھا کہ وہ کسی اور ملک یا شہر کے رہائشی ہونے کے باوُجود بھی مَکَّۂ مُکَرَّمَہ کےفُیوض و بَرَکات حاصِل کرنے کی غَرض سے زندگی(Life) کا کثیر حِصَّہ شہرِ محبوب کی خوشبودار و خوش گوار فضاؤں  میں سانسیں لیتے گزارا کرتے اور ہر سال اِسْتِقامت کے ساتھ بَیْتُ اللہ  شریف کے حج کی سعادت سے بھی فیضیاب ہوتے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ  حج و عمرہ 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مکے مدینے کے فیضان سے فیضیاب ہونے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دینِ مَتِین کا پیغام عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اِسْلامی کم و بیش104شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی میں سے ایک’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘بھی ہے۔مجلسِ حج و عمرہ، حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کی باقاعدہ مدنی تَرْبِیَت  کرنے،اُنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کےآداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔اِس مجلس میں شامل تَرْبِیَت  یافتہ مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ  بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی مدنی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت  کرتی ہیں۔