Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

و عظمت کیلئے کافی تھا کہ اِس مبارَک سَرزمین پر بَیْتُ اللہ  شریف جَلْوَہ گَر ہے مگر قربان جائیے کہ اِس کے علاوہ بھی اِس پُر نُور شہر کے فضائل و خصوصیات اِس قدر زیادہ ہیں کہ دل چاہتا ہے، بس بَیان  کرتے اور سُنتے چلے جائیں کیونکہ اِس مُقَدَّس شہر(Holy City) میں جگہ جگہ پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےپیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے نسبت رکھنے والی مُقَدَّس و یادگار مساجِد،کُنویں،غاریں،تعمیرات اورمزارات وغیرہ موجود ہیں۔آئیے!حُصولِ بَرَکت اور نُزولِ رَحمت کے لئے مکّے شریف کی چند خُصوصیات کے بارے میں سُنئے اور  اپنے دل میں اِس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کیجئے،چنانچہ

مَکَّۂ مُکَرَّمہ کی چندخُصوصیات

(1)نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف میں پیدا ہوئے۔

ولادت گاہِ سرورِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

حضرت علّامہ قُطْبُ الدِّین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حُضُورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت گاہ پر دُعا قَبول ہوتی ہے۔(بلدالامین ص۲۰۱)

خلیفہ ہارون رشید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی والِدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا نے یہاں مسجِد تعمیر کروائی تھی۔آج کل اِس مکانِ عَظَمت نشان کی جگہ لائبر یری(Library) قائم ہے اور اِس پر یہ بورڈ لگا ہوا ہے: ’’مَکْتَبَۃُ مَکَّۃَ الْمُکَرَّمَۃ‘‘۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات،ص۲۳۷)

مکّے میں اُن کی جائے ولادت پہ یاخدا    پھر چشمِ اَشکبار جمانا نصیب ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۹۰)