Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ(Download)بھی کی جا سکتی ہے، پڑھی(Read) بھی جا سکتی ہے اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کی جا سکتی ہے۔

 میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، اللہ پاک  کے نیک بندوں کا فیضان آپ پر بھی جاری ہوجائے گا  ۔اللہ  پاک ہمیں بُزرگانِ دین کے نقشِ قَدَم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مجلس شعبہ تعلیم  

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی  ہےوہیں تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز(Schools)،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کیلئے شُعْبۂ تعلیم کا قِیام  بھی عمل میں لایاگیا ہے ،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق  زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجزاور یونیورسٹیز(Universities)  کےاَساتذہ وطلبہ سے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کر کےاِنہیں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتی ہے،نیزتَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کاسِلْسِلَہ جاری کرتی اور مدرسۃ المدینہ (بالغات) قائم کرکے ان کی دِیْنی واَخْلَاقی تَربِیَت کی ہرمُمکن کوشش کرتی ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی تما م مجالس کو   دن گیارہویں رات بارہویں ترقی   عطا  فرمائے ۔