Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

(۷)جو شخص یہ چاہے کہ اس کا وقار وعزّت برقرار  رہے تو اُسے چاہیے کہ رِیاکاری سے بچے۔   

(۸)جِس بات سے تیرا تَعلُّق نہ ہو خواہ مخواہ اس کے بارے میں سُوال نہ کر۔

(۹)بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت جان اورفُرصَت کے لمَحات سے بَھرپُور فائدہ اُٹھا ، ورنہ غم وپریشانی کا سامنا ہو گا ۔

(۱۰)اِستقامت آدھی کامیابی ہے، جیسا کہ غم آدھا بُڑھا پا ۔

(۱۱)جو چیز تیرے دل میں کھٹکے اُسے چھوڑ دے کیونکہ اُس کو چھوڑ دینے ہی میں تیری سلامتی ہے ۔ (عیون الحکایات ،ص:۱۷۳)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ  فرامین  ایسے جامع اورحکمت آموز ہیں کہ اگر کوئی شخص اِن پر عمل کرلے تو وہ دارَین(یعنی دُنیا و آخرت) کی سَعادتوں سے مالا مال ہوجائے، اسے دین ودنیا کے کسی معاملے میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اِن کلِمات میں حضرت سَیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ہمیں زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ بتا دیاہے کہ اگر اِس طرح زندگی گزارو گے تو بَہُت جلد ترقی وکامیابی کی دولت اوراللہ پاک کی رِضا نصیب ہوگی۔ اگرآپ  اَولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کے اَحْوال کے ساتھ ساتھ اُن کے نصیحت آموز اَقْوال اور عِلم و حِکمت سے بھرپُور مدنی پُھول سمیٹنا چا ہتی ہیں تو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُالمدینہ کی 324صَفحات پر مُشتمل کتاب  بنام ’’152رحمت بھری حکایات‘‘کا مُطالَعہ فرمائیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اِس کتاب میں92 بُزرگوں کے مُختصر حالات ،مغفرت کے واقعات اور بے شمُار فرامین موجود ہیں ۔آپ سے مدنی التجا ہے کہ  خُود بھی اس کتاب کا مُطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں،یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب