Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

تو میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نیت فرمالیجئے کہ جمعۃ الوداع کے دن ان نوافل کا اہتمام کریں نیز جتنی نمازیں اب تک قضا کی اُن سے سچی پکی توبہ کے ساتھ جلد از جلد قضائے عمری کا حساب لگا کر ان کو اداکریں گی۔قضا نماز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی نماز (حنفی) کتاب  کا باب قضا نمازوں کا طریقہ صفحہ نمبر 147 تا ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ160 کا مطالعہ فرمائیے۔

امیرِ اہلسنّت دامت برکاتھم العالیہ  مدنی مذاکرہ نمبر 1113 میں فرماتے ہیں کہ: "اسلامی بہنوں کو چاہیئے  کہ اپنے محارم  کو مدنی قافلوں میں بھیجیں ، محرم نے اتنی عیدیں  ہمارے ساتھ گزاری ہیں  اللہ پاک کی راہ میں بھی کوئی عید گزاریں۔" امیرِ اہلسنّت دامت برکاتھم العالیہ    کے اس فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اسلامی بہنوں کو چاہیئے کہ اپنے محارم پر خوب انفرادی کوشش کرکے انہیں   عید کے ایام مدنی قافلے میں گزارنے کی ترغیب دلائیں۔۔۔ تو کون کون سی اسلامی بہنیں یہ نیت کرتی ہیں کہ ہم اپنے محارم پر انفرادی کوشش کرکے مدنی قافلے میں عید  کے ایام گزارنے  کی ترغیب دلائیں گی؟۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد