Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے بیان میں  ہم ایک ایسی عظیم ہستی  کےفضائل وبرکات کےمتعلق سنیں گی جنہیں  ہمارے پیارےآقا،مدینےوالےمصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےصدقےعظیم مقام ومرتبہ حاصل ہوا  اور وہ عظیم ہستی خلیفہ چہارم، بابِ  مدینۃ العلم، امیرُ المؤمنین حَضْرتِ سیِّدُنا علیُّ الْمُرْتَضٰی شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی ذاتِ بابرکت ہے۔آئیے!آپ کی شان وعظمت سے متعلق ایک ایمان افروز حکایت سنئے،چنانچہ 

 فالج زدہ اچھا ہوگیا

ایک مَرتبہ امیرُ المؤمنین حَضْرتِ سیِّدُنا علیُّ الْمُرْتَضٰی شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اپنے