Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

جارہا ہے،لوگ گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں کی طرف مائل ہوتے جارہے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کے ولی شیخِ طریقت،امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر ان کے عطا کئے ہوئے اس مدنی مقصد کو پورا کرنے کے لئے کوشاں رہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ

ہیں شَرِِیْعَت اور طَرِیْقَت کی حَسِیْں تَصویر جو              زُہْد و تَقْویٰ کے نَظارے حضرتِ عطّار ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پانی میں اسراف سے بچنےکےمدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواختِتام کی طرف لاتے ہوئے آئیے!پانی میں اسراف سے بچنےکے چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کر تی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1) فرمايا:وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے  میں کچھ خیر (بھلائی )نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال،۹/۱۴۴،حدیث:۲۶۲۵۵)(2)آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا، فرمایا:اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔( اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔ ۔ الخ ،۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴)٭اگروَقف کے پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتِّفاق حرام ہے۔(وضو کا طریقہ ،ص ۴۲)٭بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکار  گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)

٭ پانی میں اسراف سے بچنےکےمدنی پھول

٭آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آئندہ بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔ ٭وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دَسْتے پر رکھئے