Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہئے۔٭سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے ،برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔ ٭منہ دھونے کیلئے صابون کا جھاگ بنانے میں بھی پانی احتیاط سے خرچ کیجئے ۔٭استِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون رکھئے جس میں پانی بالکل نہ ہو ٭پانی پی لینے کے بعد گلاس میں بچا ہوا پانی پھینکنے کے بجائے  کسی اور کو پلا دیجئے یا کسی اور استعمال میں لیجئے۔٭نل سے قطرے  ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِس کا حل نکالئے ورنہ  اس طرح پانی ضائع ہوتاہے  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

)اعلانات(

جمعۃ الوداع میں قضائے عمری: رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں بعض لوگ باجماعت  قضائے عمری پڑھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں  کہ عمر بھر کی قضائیں  اسی ایک نماز سے ادا ہوگئیں  یہ باطلِ محض ہے۔مفسِّر شہیر  حکیم الامت  حضرتِ مفتی احمد یار خان  علیہ رحمۃ الحنان فرماتے ہیں: جمعۃ الوداع  کے ظہر و عصر  کے درمیان 12 رکعت  نفل دو، دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور ہر رکعت  میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی اور تین بار  "قُل ھُوَ اللہُ اَحَد" اور ایک بار سورۃُ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے اس کا فائدہ یہ  ہے  کہ جس قدر نمازیں اس نے قضا  کرکے پڑھی ہوں گی  اُن کے قضا  کرنے کا گناہ معاف ہوجائے  گا یہ نہیں کہ قضا نمازیں  اس سے معاف ہوجائیں گی وہ تو پڑھنے سے ہی ادا ہوں گی۔(اسلامی بہنوں کی نماز  (حنفی) صفحہ 155)