Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

مَرتَبہ بَیان فرماتے ہیں کہ

بعدِ خُلَفائے ثَلاثہ سَب صَحابہ سے بڑا

آپ کو رُتبہ مِلا مَولیٰ علی مُشکِل کُشا

(وسائل بخشش،ص:۵۲۲)

اللہ پاک ہمیں تمام خُلفائےعِظام اور صحابۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجۡمَعِیۡن سے مَحبَّت کرنے اور ان کا ادَب واحتِرام بجالانے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سنتوں کو پھیلانے   اور بُزرگانِ دین کی سیرت اپنانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ((Associate ہوجایئے  اور ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئےمَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ” مدنی انعامات“ پر عمل کرنا بھی ہے،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے اور اپنے احتساب  کا بہترین نُسخہ ہے۔اور اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا ''اپنے نفس کا مُحاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب لیا جائے اور وزن کئے جانے سے پہلے اپنے اعمال کا خود وزن کرلو اور بہت بڑی پیشی کے لیے تیار ہو جاؤ''(فیضان احیاء العلوم ،ص۷۹)۔ لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کی شائِع کردہ کتاب''جنت کے