Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

(مُستَدرَک ج۴ ص۹۴ حدیث۴۶۸۹)سَیدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا کہ حضرتِ علی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)ہم میں سب سے بڑے قاضی اور حضرت اُبی بن کعب(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) ہم میں سب سے بڑے قاری ہیں۔(المسند للامام احمد بن حنبل ،ج۸ ،ص۶،ح۲۱۱۴۳،کراماتِ شیرخدا،ص:۲۲)

بیاں کس منہ سے ہو اس مَجْمَع البحرین کا رتبہ

جو مرکز ہے شریعت کا طریقت کا ہے سر چشمہ

(دیوانِ سالک، ص۳۰، از رسائلِ نعیمیہ)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حضرت ِ سیِّدُنا مولیٰ مُشکل کُشا،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی شان کے بھی کیا کہنے کہ امیرُالْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اَعظم بھی اُن کی خُصُوصیات پر رَشک فرماتے ہیں،یہاں ایک مسئلہ بیان کرنا ضروری ہےکہ فَضائل ومَراتِب کے اِعتبار سےمَسلکِ حق اَہلسنَّت وجماعت کے نزدیک خُلفائے راشدین میں ایک ترتیب ہےجس کو بیان کرتے ہوئے صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولیٰنامُفتی محمد امجد علی اَعْظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:تمام صَحابۂ کرام اَعْلیٰ و اَدْنیٰ(اوران میں اَدْنیٰ کوئی نہیں) سَب جنَّتی ہیں،بعدِاَنبیا ومُرسَلین،تمام مخلوقاتِ الٰہی اِنْس و جِنّ و مَلک (یعنی اِنسانوں ، جنّوں اور فِرشتوں)سے افضل صدِّیقِ اکبر ہیں، پھر عُمر فاروقِ اعظم، پھرعثمانِ غنی،پھر مولیٰ علیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم ،افضل کے یہ معنی ہیں کہ اللہ پاک  کے یہاں زیادہ عزَّت و مَنزِلت والا ہو۔(مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۱ص۲۴۱ تا۲۵۴) کراماتِ شیرخدا،ص:۲۲)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یقیناً تمام ہی خُلفائے راشدین  پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مَحبُوب اور آپ کے نور ِنظر تھے اور  سب کے ہی فضائل  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بیان فرمائے