Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

کے رسالے میں دئیے  ہوئے سوالات پڑھے تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس میں ایسی ایسی نیکیوں کی ترغیب دلائی گئی تھی کہ جن سےوہ یکسر غافل تھیں ،اس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  انہوں  نے مدنی انعامات پر عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنالیا ،جس کی برکت سے انہیں  نمازوں کی پابندی نصیب ہو ئی ،نیکیوں سے محبت ہوئی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اب وہ مُبلِّغۂ دعوتِ اسلامی کی حیثیّت سے مدنی کاموں میں ترقی وعروج کے لیے کوشاں ہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ترقی و عروج عطا فرمائے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔(انوکھی کمائی ،ص۲۷)

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 فرامین ِ شیر خدا :

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حضرتِ سَیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ،شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے عِلم وحِکمَت سے بَھر پُورایسے ایسے نصیحت آموز مَدَنی پُھول ارشاد فرمائے ہیں کہ  اگر ہم اِن پر عمل کریں تو دنیا وآخرت میں فَلاح وکامرانی ہمارا مُقدّر بن سکتی  ہے۔

حضرت سیدنا ابنِ عباّس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ امیرُالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُارشادفرماتے ہیں :''حضرتِ علیّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ایسے کلِمات ارشاد فرمائے کہ اگر لوگ اِن پر عمل کریں تو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوجائیں اورکبھی بھی غَلَط حَرکات