Book Name:Lalach Ka Anjaam

ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغات

(بالغہ اسلامی بہنوں میںتعلیم قرآن عام کرنے  والا شعبہ)

جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صبح سویرے صَدقہ دو کہ بلا صَدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ شُعَبُ الايمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

حضرتِ سیدتنا اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہُ تعالٰٰ عنھا فرماتی ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:نے ارشاد فرمایا:عورت کا اپنے کمرے میں نماز  پڑھنا گھر کے احاطے میں  نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اور اس کا احاطے  میں نماز پڑھنا   صحن میں  نماز پڑھنے سے افضل ہے،اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے۔(جنت میں لے جانے والے اعمال  ص 102)

اسی طرح ایک اور حدیثِ مبارکہ  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیدتنا اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہُ تعالٰٰ عنھا سے روایت  ہے کہ سیّد المبلغین رحمۃ للعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: "عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے سب سے بہترین جگہ  اُن کے گھروں کے تہہ خانے ہیں۔" ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہِ مبارک میں اسلامی بہنیں خصوصیت کے ساتھ نمازِ تراویح اور صلٰوۃ التسبیح کا اہتمام فرماتی ہیں۔نیت فرمالیجئے کہ ان دو