Book Name:Lalach Ka Anjaam

طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرہ ”مکتبۃ المدینہ“ سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سنئے۔ مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ”کیسٹ اجتماع“کیجئے۔(روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرہ سُننے والوں سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہیں)

اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس مدنی کام کی برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں کرنے والےبن گئے۔آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرے دیکھنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

نمازوں کی پابند بن گئیں

       باب المدینہ(کراچی)کی ایک اسلامی بہن فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتیں اور نمازیں قضا کردیا کرتی تھیں۔ایک روز انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہونے والے”مَدَنی مذاکرے“کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔انہوں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ ان اسلامی بہن کا دل خوفِ خداسے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔انہوں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئیں ۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے انہیں  فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاب نہ صرف  وہ خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار