Book Name:Lalach Ka Anjaam

(مِنہاجُ الْعابِدین ،الفصل الخامس فی البطنالخ،ص۸۲-۸۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 مَدَنی چینل

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! معلوم ہوا!کھانے کی حِرْصبھی اِنسان کو کئی بُرائیوں اور نقصانات کے دلدل میں دھنسادیتی ہے،لہٰذا حتّی الاِمْکان سُنّت کے مطابق بُھوک سے کم کھانے کی عادت بناکر اِس کی  بَرَکتیں حاصِل کیجئے اور یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی اختیار کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کم و بیش 104 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ ”مدنی چینل “بھی ہے۔

امیراَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V نکلوانا قریب بہ ناممکن ہے،لہٰذا ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،اِسی طرح T.V ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔جب اِس شُعبے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں،گانوں، باجوں، موسیقی  کی دُھنوں  اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے100فیصدی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹؁ھ بمطابق ستمبر 2008ء؁ سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اِس کے حَیرت اَنگیز مَدَنی نتائج  آنے لگے۔