Book Name:Lalach Ka Anjaam

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج کے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ٭لالچ کے سبب  انسان آفتوں، پریشانیوں اور مصیبتوں میں گرفتار ہو جاتا ہے۔٭لالچ  کی وجہ سے انسان کئی نعمتوں سے محروم ہوجاتا ہے۔٭لالچ بڑھاپے تک بھی جان نہیں چھوڑتی۔٭لالچ کی گندگی سے بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا دامن کبھی داغ دار نہ ہوا۔٭لالچ کی وجہ سے بندہ کئی بُرائیوں میں مُبْتَلا  ہوجاتا ہے۔٭ لالچ خون خرابے کرواتی ہے۔٭لالچ کی وجہ سے انسان دوسروں کو دھوکہ دیتا ہے۔٭لالچ اللہ پاک کی یاد سے غافل کردیتی ہے۔٭لالچ اچھی صحبت  سے محروم کروادیتی ہے۔٭لالچ حلال و حرام کی تمیز بھلا دیتی ہے۔اللہ کریم ہمیں لالچ جیسی بری آفت سے محفوظ فرماکر نیکیوں کی حِرْص کی لازوال نعمت سے سرفراز فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تَوَکُّل وقَناعت کے مَدَنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے تَوَکُّل و قَناعت کے چند مَدَنی پُھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے: (1)قَناعت کبھی خَتْم نہ ہونے والا خزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث:۱۰۴)(2)بے شک کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اِسلام لایا،اُسے بَقَدْرِ کِفایت رِزْق دِیا گیا اور اللہ کریم نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قَناعت بھی عطا فرمائی۔(مسلم،کتاب الزکاۃ،باب فی الکفاف والقناعۃ،ص۴۰۶، حدیث:۱۰۵۴)٭انسان کو جو کچھ اللہ