Book Name:Lalach Ka Anjaam

سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں ۔(فلمی ادا کار کی توبہ،ص۲۰)

”اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں۔“

 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کھانے کی حِرْص

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یاد رہے!جس طرح مال و دَولت کی حِرْص ہمارے مُعاشَرےکو دِیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،اِسی طرح کھانے پینے کی حِرْص نے بھی اب ہر جگہ اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔چنانچہ مَرد ہو یا عَوْرت،اَمیر ہو یا غریب اَلْغَرَض کھانے کی حِرْص نے  ہر ایک کو اپنا شیدائی بنارکھا ہے۔لوگ پیسے دے کر بازاری چیزوں اورکھانوں کے ساتھ ساتھ طرح طرح کے”اَمراض“بھی خریدنے میں مصروف ہیں، ہر طرف کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری کی دُھوم ہے، فُوڈ کلچر کا دَور دَورہ ہے،ایک ایک محلّے میں کئی کئی ہوٹلز کُھلے ہوئے ہیں،ہر طرف کباب سَموسے،رول،حَلوہ پُوری، تِلّی،کلیجی،بَٹ،فِش فَرائی،فِنگر چِپْس(Finger Chips)،دَہی بَھلّے اور آلو چھولے کے  ٹھیے نظر آرہے ہیں،چاروں طرف بِریانی،پلاؤ،نہاری،پائے،سَجّی،تافْتان،شِیرمال،بَرگَر، پزّے،پراٹھے،سیخ کباب،بروسْٹ،چِکن تِکّوں اور باربِی کیو کی خوشبوئیں پھیلی ہوئی ہیں،چائے،کافی، آئِسکریم،رَبڑی،دُودھ دُلاری،لَبِ شِیریں،لَسّی،فُروٹ چاٹ اور کولڈرنکس کی دکانوں کی بہاریں ہیں۔ ضَرورت مند