Book Name:Lalach Ka Anjaam

آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔چُنانچِہ جب وہ شخص کھانا لے کر آیا تو دونوں اُس پرٹوٹ پڑے اور اُس کوقَتْل کر دیا۔اِس کے بعد خوشی خوشی کھا نا کھانے کیلئے بیٹھے تو زہرنے اپنا کام کر دکھایا،وہ دونوں بھی تڑپ تڑپ کر ٹھنڈے ہو گئے اور سونا جُوں کا تُوں پڑا رہا۔جب حضرت سیِّدُنا عِیْسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام واپَس تشریف لائے تو چند آدَمی آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے ہمراہ تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے سونے اور تینوں لاشوں(Dead Bodes) کی طرف اِشارہ کرکے ہمراہیوں سے فرمایا:دیکھ لو دُنیا کا یہ حال ہے!لہٰذا تم پر لازِم ہے کہ اِس سے بچتے رہو۔(اِتحافُ السَّا دَ ۃِ،کتاب ذم البخل الخ،۹/۸۳۵ ملخصاً)

جہاں میں ہیں عِبْرَت کے ہر سُو نَمونے                  مگر تجھ کو اَندھا کیا رَنگ و بُو نے

کبھی غَور سے بھی یہ دیکھا ہے تُو نے                       جو آباد تھے وہ مَکاں اب ہیں سُونے

جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے                              یہ عِبْرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ حکایت سے معلوم ہوا کہ مال و زر کی حِرْصگناہوں پر اُکساتی ہے،مال و زر کی حِرْص قَتْل و غارَت گَری پراُبھارتی ہے،لہٰذا خوابِِ غفلت سے بیدار ہوجائیے ،مال وزر،جاہ و منصب اور گناہوں کی حرص سے پیچھا چھڑائیےاور نیکیوں کی حریص بننے کے لئے عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذِیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں خوب بڑھ  چڑھ کرحصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8 مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام ” ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“ بھی ہے۔ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پر یا تمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ