Book Name:Lalach Ka Anjaam

نَشَہ ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، کثیرجائیدادیں(Properties)اورکمپنیاں بنالیں،ڈیکوریشن سے آراستہ مکانات تعمیر کرلئے،بہترین مَلْبُوسات سے اَلماریاں بھری پڑی ہیں، دوکانوں،فیکٹریوں،پیٹرول پمپس،ہوٹلز اور مارکیٹس سے لاکھوں لاکھ کرایہ آرہا ہے،عالیشان کاریں،جدید ترین لیپ ٹاپز،آئی پیڈز،موبائلز اور جدید مشینیں مَوجود ہیں،مگر لالچ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی ہی چلی جارہی ہے،لالچ کی خاطِر مِلاوٹ شدہ چیزیں خالص جبکہ دونمبر چیزیں ایک نمبر ظاہر کرکے بیچ کر مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اِسے خُدا کے فَضْل کانام دیا جارہا ہے،عزّت و شہرت اور مَنْصب کے حُصول کی لالچ میں رِشوت دینے اور دوسروں کا حق مارنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا۔ پُرآسائش زندگی گزارنے کے باوجود بھی طرح طرح کی خواہشات دل میں مچلتی رہتی ہیں ہم غور کریں کہ کبھی نیک لوگوں اور سُنَّتوں پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کو دیکھ کر بھی کیا ہمارے دل میں سنّتوں پر عمل اور نیکیاں کرنے کی حِرْص پیدا ہوئی؟، خَوفِ خدا و عِشْقِ مُصْطَفٰے  سے معمور اسلامی بہنوں کو دیکھ کر کیا ہم نے بھی اُن جیسا بننے  کی تمنّا کی؟زائرینِ مکّہ و مدینہ کو دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی زِیارتِ حَرَمَیْن شَرِیْفَیْن کے لئے بے قَراری پیدا ہوئی؟،کسی کو فَرْض نَمازوں،تَہَجُّد،اِشراق و چاشْت،اَوَّابِیْن اور صَلَاۃُ التَّوْبَہ کی پابنددیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی اِن نَمازوں کے اِہتمام کا جذبہ بیدار ہوا؟،کسی اسلامی بہن کو تلاوتِ قُرآن کرتی دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی تلاوتِ قُرآن کی حِرْص پیدا ہوئی؟، عِلْمِ دِین کی طالبات کو دیکھ کر کیاہمارے اندر بھی عِلْمِ دِین کے حُصول کی تَڑپ پیدا ہوئی؟ اَمیرِ اَہلسُنّت کی زِیارت کا شَرَف پاکر کیا ہمارے اندر بھی علم و عمل اور فکرِ آخرت کی کُڑھن  جاگی؟،مَدَنی اِنعامات  پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کو دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل کی کُڑھن پیدا ہوئی،ذیلی حلقے کے مَدَنی کام کرنےاورسُنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندربھی اِن مَدَنی کاموں کو کرنے کی حِرْص پیدا ہوئی۔؟