Book Name:Lalach Ka Anjaam

قُرآن کرتا دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی تلاوتِ قُرآن کی حِرْص پیدا ہوئی؟،حُفّاظِ قرآن اور طُلَبائے عِلْمِ دِین کو دیکھ کر کیاہمارے اندر بھی حِفْظِ قُرآن اورعِلْمِ دِین کے حُصول کی تَڑپ پیدا ہوئی؟مَدَنی اِنعامات کے عامِلِیْن اور مَدَنی قافِلوں کے مسافِر وں کو دیکھ کر کیا ہمارے دل میں مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں میں سَفَر کرنے کی کُڑھن پیدا ہوئی،12مَدَنی کام کرنے،سُنّتوں بھرے اِجتماعات اور مَدَنی مُذاکروں میں شرکت کرنے والے عاشِقانِ رسول کو دیکھ کر کیا ہمارے اندربھی اِن مَدَنی کاموں کو کرنے کی حِرْص پیدا ہوئی۔؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم میں سے بعض وہ خوش نصیب ہیں جو مختلف تنظیمی ذِمہ داریوں پرخدمتِ دِین کی سعادت پارہے ہیں،ہم سب غورکریں کہ جو میری ذمہ داری ہے،اُس کے مطابق کیا میں وقت دے پارہاہوں کہ نہیں؟اپنی ذِمہ داری کے تقاضے پورےکر پارہا ہوں کہ نہیں؟میرے شہر/علاقے/گاؤں میں12مدنی کاموں کی دُھوم دھام ہے کہ نہیں؟نئے نئے اسلامی بھائیوں پراِنفرادی کوشش کرکے ان کو بھی مدنی ماحول سے وابستہ کرکے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کامدنی کام کرنے والا بنانے کا جذبہ ہے کہ نہیں؟اگر جواب نفی میں ہوتوہمیں اِس کی بھی حِرص ہونی چاہئے کہ اے کاش!میری ذِمہ داری کے عرصے میں ہر طرف سُنّتوں کی مدنی بہارآجائے،مسجدیں نمازیوں سے بھر جائیں،ہرطرف مدنی قافلوں کی رَیل پَیل ہوجائے،میرے ذِمّے جوجواہداف ہیں،وہ پورے کرنے میں کامیاب ہو جاؤں،اللہ کرے ہمیں مدنی کاموں کوآگے سے آگے بڑھانے کی حِرص نصیب ہو جائے۔اٰمین

کروں بے لَوث خدمت سُنّتوں کی          شہا        گر لُطف مجھ پر آپ کا ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۶)