Book Name:Lalach Ka Anjaam

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کردہ حکایت سے معلوم ہوا کہ مال و زر کی حِرْصگناہوں پر اُکساتی ہے،مال و زر کی حِرْص قَتْل و غارَت گَری پر اُبھارتی ہے،لہٰذا خوابِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے،مال وزر،جاہ و منصب اور گناہوں کی حرص سے پیچھا چھڑائیےاور نیکیوں کا حریص بننے کے لئے عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لیجئے اور اپنی قَبْر و آخرت کو سَنْوَارئیے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مَرْکَزِی مَجْلِسِ شُوریٰ کی طرف سے اِس مَدَنی کام کا رِسالہ بنام” صَدائے مدینہ“بھی مَنْظرِ عام پر آچکا ہے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس رسالے کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ ”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سَعادت مِل سکتی ہے۔ ٭”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نَماز کی حِفاظت ہوتی ہے۔٭”صَدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہو سکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر ہوتی ہے۔٭”صَدائے مدینہ“لگانے والا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں اُس کے حق میں بھی قَبول ہوں گی۔