Book Name:Lalach Ka Anjaam

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!لالچ بُری بَلا ہے،لالچ اِنسان کو اَندھا کردیتی ہے،لالچ عَقْل پر پَردہ ڈال دیتی ہے،لالچ کی نَحوست کےسبب دِل سے خَوْفِ خُدا نکل جاتا ہے،لالچ کی وجہ سے اِنسان  اَپنوں کا دُشمن بن جاتا ہے،لالچ کے سبب بندہ لوگوں کے اِحسانات کو بُھلا دیتا ہے،لالچ انسان کو غِیْبَت،چُغَلْخوری،دل آزاری اور اِلزام تَراشی پر اُبھارتی ہے،لالچ فتنوں کو جَگاتی ہے،لالچ اچّھے بُرے کی تمیز بُھلادیتی ہے،لالچ اِنسان کو ظُلْم پر اُبھارتی ہے،لالچ بڑوں کے ادب سے مَحروم کردیتی ہے،لالچ بَھلائی اور خَیر خواہی کا جذبہ خَتم کردیتی ہے،لالچ اِنسان کو مَفاد پَرَسْتی سکھاتی ہے،لالچ اِنسان کے دل سے ہمدردی کا جذبہ نکال دیتی ہے،لالچ دُنیا  وآخرت میں ذِلّت و رُسوائی کا سبب بنتی ہے،لالچ اِنسان کو بے سُکونی میں مُبْتَلا  کردیتی ہے،لالچ اِنسان کو اَکیلا کردیتی ہے،لالچ اِنسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی اور لالچ کا اَنجام اِنتہائی بَھیانک ہوتا ہے۔اَلْغَرَض لالچ کی تباہ کاریاں اِس قَدر زِیادہ ہیں کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔

لہٰذا عقلمندی اِسی میں ہے کہ ہم لالچ اور دوسروں کے مال پر نَظَر رکھنے سے  بچتے ہوئے  قَناعت اور سادَگی کو اپنائیں، یُوں ہماری زندگی(Life) بھی پرسُکون گزرے گی اور دنیا  وآخرت میں بھی ہمیں اِس کی خوب خوب بَرَکتیں نصیب ہوں گی۔بَیان  کردہ حکایت سے یہ مَدَنی پھول بھی مِلا کہ کسی کے خِلاف سازِش کرنے کا اَنجام بہت بُرا ہوتا ہےکیونکہ جو کسی کے لئےگڑھا کھودتا ہے،بالآخرایک دن وہ  خود ہی اُس  گڑھےمیں  گِرجاتا ہے،چنانچہ

جو کسی کیلئے گڑھا کھودے تو خود ہی ا ُس میں  گرتا ہے!

 حضرت سَیِّدُنَا عَبْدُ اللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ ایک مَرْتَبَہ حضرت کَعْبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اُن سے کہا:”تَورات شریف میں ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کے لئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اُس