Book Name:Faizan e Shabaan

حُضُور ِاَقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف،دَسْتْ بَسْتہ(ہاتھ باندھ کر) پڑھے (اور) یہ تَصوُّر باندھے کہ رَوضۂ اَنْور کے حُضُور حاضِر ہوں اور یقین جانے کہ حُضُورِ اَنْور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اسے دیکھ رہے ہیں ،اس کی آواز سُن رہے ہیں ،اس کے دِل کے خطروں پر مُطَّلع ہیں ۔ (الوظیفۃ الکریمہ، ص ٢٨)

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اِخْلاص واِسْتقامت کے ساتھ اَعْلیٰ حَضْرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے بتائے ہوئے طریقے پرعمل کرتے ہوئے دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنائیں گے  تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دِیْدارِمُصْطفےٰ کا شرف پانےکے ساتھ ساتھاللہ  پاک کی ڈھیروں رَحْمتوں اور کروڑوں بَرَکتوں کے حَقْدار بھی بن جائیں گے ۔آئیے! ترغیب کیلئے دُرُودِ پاک کے مزید فَضائل سُنتے ہیں ۔

حَضْرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی’’جذبُ الْقُلوب‘‘میں اِرْشاد فرماتے ہیں :''جب بندۂ مومن ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے تو اللہ  ( پاک)اس پردس(10) بار رَحمت بھیجتا ہے، (دس(10) گُناہ مٹاتا ہے ) دس(10) دَرَجات بُلَند کرتا ہے، دس(10) نیکیاں عَطا فرماتا ہے، دس (10) غُلام آزاد کرنے کا ثواب (الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،٢/ ٣٢٢، حدیث: ٢٥٧٤) اور بیس(20) غَزَوات میں شُمولیت کا ثواب عَطافرماتا ہے۔ (فردوس الاخبار، باب الحاء، ١/٣٤٠،حدیث:٢٤٨٤) دُرُودِپاک سببِ قَبولیتِ دُعا ہے،(فردوس الاخبار، باب الصاد،٢/٢٢،حدیث:٣٥٥٤) اِس کے پڑھنے سے شَفاعتِ مُصْطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ واجب ہوجاتی ہے۔(معجم الاوسط،من اسمہ بکر، ٢/ ٢٧٩،حدیث: ٣٢٨٥) مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کابابِ جنَّت پر قُرب نصیب ہوگا، دُرُودِپاک تَمام پریشانیوں کو دُور کرنے کے لیے اور تَمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے، (درمنثور،پ٢٢، الاحزاب، تحت الآیۃ٥٦، ٦/ ٦٥٤، ملخصًا) دُرُودِپاک گُناہوں کاکَفَّارہ ہے،(جلاء الافہام، ص٢٣٤) صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقے سے بھی اَفضل ہے۔'' (جذبُ القلوب، ص٢٢٩)