Book Name:Faizan e Shabaan

اِس آیتِ مُبارکہ کے نازِل ہونے کے بعد نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا چہرۂ اَنورخُوشی سے نُور کی کِرنیں  لُٹانے لگا اور فرمایا: ’’مجھے مُبارکباد پیش کرو کیونکہ مجھے وہ آیتِ مُبارکہ عطا کی گئی ہے جو مجھے’’دُنْیاوَما فِیْہا‘‘ (یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں  ہے اس)سے زِیادہ مَحبوب ہے۔‘‘(روحُ البیان، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ ۵۶، ۷/۲۲۳)

یہ آیت ِمُبارکہ سیّدالمرسَلین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صریح نعت ہے،جس میں  بتایا گیا کہ اللہ  تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پررحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میں  دُعائے رحمت کرتے ہیں  اور اے مسلمانو! تم بھی ان پر دُرُود و سلام بھیجو یعنی رحمت و سلامتی کی دعائیں  کرو۔(صراط الجنان ،۸/۷۸)

یہ مُبارَک مہینا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کاپسندیدہ اور دُرُودِ پاک پڑھنے کا مہینہ ہے،غُنْیَۃُ الطَّالِبِیْن میں ہے کہ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں خَیْرُالْبَرِیّہ سیِّدُ الْوَریٰ جنابِ محمّدِمُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودِ پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مُختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ  وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجنے کا مہینہ ہے۔' ' (غُنْیَۃُ الطّالبین ج: ١ص: ٣٤٢) لہٰذا اس ماہِ مُبارَک میں کثرت سے دُرُود ِ پاک پڑھنا چاہیے۔آئیے!شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں دُرُودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  کتاب  ’’گلدستۂ دُرُود وسَلام ‘‘ کے صفحہ 422 سے ایک حکایت سُنتے ہیں ۔

شَفَاعت کی نَوید

    ایک آدمی حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرُودشریف نہیں پڑھتا تھا،ایک رات خَواب میں زِیارت سے مُشرَّف ہوا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس کی طرف توَجُّہ نہ فرمائی، اس نے عَرض کی :