Book Name:Faizan e Shabaan

اورپیر شریف کا روزہ رکھنا تو ہمارے مَدَنی اِنْعامات  میں بھی شامل ہے۔جیساکہ مَدَنی اِنْعام نمبر 58  ہے۔کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صُورت میں کسی بھی دن ) کا روزہ رکھا؟ نیز اس ہفتے کم اَزْ کم ایک دن کھانے میں جَو شریف کی روٹی تناول فرمائی؟

شعبان کی آمد پر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کا معمول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماہِ  شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں نفلی روزے رکھنے کا اِہْتِمام کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس ماہ میں خُوب خُوب عِبادَت بھی کرنی چاہیے۔صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کامعمول تھا کہ اس مُبارَک مہینے کی آمد ہوتے ہی اپنا زِیادہ تَر وَقْت نیک اَعمال میں صَرف فرما یاکرتے ۔ چُنانچہ

حَضْرتِ سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ماہِ شَعْبانُ الْمُعَظَّم کا چاندنظر آتے ہی صَحابۂ کرام عَلَیْھِم الرِّضْوان تِلاوت ِقرآنِ پاک میں مَشْغُول ہو جاتے،اپنے اَموال کی زَکوٰۃ نکالتے تاکہ کمزور ومِسکین لوگ ماہِ رَمَضَانُ المُبارَک کے روزوں کے لئے تیاری کرسکیں ، حُکّام قیدیوں کو طَلَب کرکے جس پر حَد (یعنی سزا) قائم کرنا ہوتی اُس پرحَد قائم کرتے، بقیّہ کو آزاد کر دیتے، تاجِر اپنے قَرضے اَدا کردیتے ، دوسروں سے اپنے قَرضے وُصُول کر لیتے۔ (یُوں ماہ ِ  رَمَضانُ الْمبارَک کا چاند نظر آنے سے قَبل ہی اپنے آپ کو فارِغ کر لیتے) اوررَمَضان شریف کا چاند نظر آتے ہی غُسل کر کے(بعض حضرات سارے ماہ کے لئے ) اِعتِکاف میں بیٹھ جاتے ۔' ' (غُنْیَۃُ الطّالبین ج١ ٣٤١) (فیضان ِ سنت ،ص۱۳۷۵)

شبِ بَرَاءَ ت عبادت کی رات!

ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی اس مہینے میں خُوب خُوب عِبادَت فرماتے تھے۔حَضْرتِ سَیِّدہ عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں  کہ (ایک بار )شَعْبانُ الْمُعَظَّمکی پندرہویں