Book Name:Faizan e Shabaan

کی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ جس قدر آسانی ہونفلی عبادات کی بھی عادت بنانی چاہیے ۔ہمارے اَسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللہ   السَّلام  کا یہ معمول تھا کہ وہ  دن  میں روزہ رکھتے اور راتیں   قیام  میں گُزارتے تھے۔

منقول ہے کہ سرکارِ غوثِ اعظم اور سَیِّدُنا امام اَعْظَم رَحِمَہُمَا اللّٰهُ الاَکْرَم نے چالیس (40)بَرَس عشاء کے وُضو سے نمازِ فَجْراَدا فرمائی۔اورحُضُور سَیِّدُنا غوثُ الاَعْظم  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم  نے پچیس (25)بَرَس، اللہ  پاک کی عِبادت کرتے ہوئے عِراق شریف کے جنگلات میں گُزاردیئے۔ ( بہجة الاسرار ، ذکر فصول من کلامہ مرصعاً بشیئ من عجائب ،ص ١١٨)اَوْلیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے کئی کئی بَرَس مُسلسل روزے بھی رکھے روزانہ تین تین سو(300،300)،پانچ پانچ سو(500،500) اورہزار ہزار(1000،1000) نَوافل اَدا کیے۔روزانہ پُورا قُرآنِ پاک تلاوت کرلیتے، کئی کئی ہزار مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا کرتے۔ اَلْغَرض وہ پاکیزہ ہستیاں اس دُنیا کو آخِرت کی کھیتی سمجھ کر اس میں خُوب اچھے اچھے کام کیا کر تی  تھیں۔اگر ہم بھی  جنَّت کی اَعلیٰ نعمتوں سے مَحْظوظ(لطف اندوز) ہوناچاہتے ہیں تو ہمیں بُزرگان ِ دین رَحِمَہُمُ اللہ  الْمُبِیْن کے طریقے پر چلتے ہوئے، فکرِ آخرت کرتے ہوۓ اور گُناہوں سے بچتے ہوۓ  نیک اعمال  کی کثرت کرنی ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجْتِماع“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فکرِ آخرت کی مدنی سوچ اور نیک اعمال پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے والے بن جائیں۔ذیلی حلقے کے12  مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں شرکت کرنا“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع