Book Name:Faizan e Shabaan

النَّبِیِّ الاُمِّیْ‘‘ہزار مرتبہ پڑھے تو آنے والے جُمُعہ سے پہلے خَواب میں میری زِیارت کرے گا اور جس نے میری زِیارت کی،اللہ  پاک  اس کے گُناہ مُعاف فرمادے گا۔‘‘

(القول البدیع ،الباب الثالث فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص ٣٨٣ )

حَضْرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُالحق محدِّث دِہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نقل کرتے ہیں :’’جو شَخْص  جُمُعہ کے دن ایک ہزار بار یہ دُرُود شریف پڑھے گا تووہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خَواب میں زِیارت کرے گا ، یا جنَّت میں اپنی مَنْزِل دیکھ لے گا ،اگر پہلی بار میں مَقْصد پُورا نہ ہو، تو دوسرے جُمُعہ بھی اِس کو پڑھ لے ،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ پانچ جُمُعوں تک اس کو سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوجائے گی۔'' (تاریخِ مدینہ، ص٣٤٣ ،ملخصاً)

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!حُضُورِپاک،صاحبِ لَولاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مِعْراج،دِیدارِ کبریاہے اور ایک عاشقِ رسول کی مِعْراج دِیدارِ مُصطفٰے ہے ۔ کون ایسا بدنصیب ہوگا جس کے دل میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے دِیدار کی تمنَّا نہ ہو، یقیناً ہر عاشقِ رسُول کی یہی آرزُو ہوگی کہ ۔۔

کچھ ایسا کردے مرے کِردْگار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے رُوئے یار آنکھوں میں
اُنہیں نہ دیکھا تو کِس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں

(سامانِ بخشش،ص١٣١)