Book Name:Faizan e Shabaan

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حَضْرتِ سَیِّدُناشیخ ابُوالمَواہب شاذْلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: ''جو شَخْص  نبیِّ مکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت کرناچاہتا ہے اُسے چاہیے کہ حُضُور سَیِّدِعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا کثرت سے ذِکر کرتا رہے اور سادات و اَوْلیاء سے مَحَبَّت رکھے وَگرنہ خَواب (میں زِیارت ) کا دَروازہ اِس پر بند ہے، کیونکہ یہ نُفُوسِ قُدْسِیَّہ تمام لوگوں کے سردار ہیں، یہ جن سے ناراض ہوتے ہیں اللہ  پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَبھی اُن سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔ ‘‘(افضل الصلوات علی سید السادات ،ص١٢٧)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اللہ  پاکاور اس کے رسول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا چاہتے ہیں اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کے خَواہشمند ہیں تو دُرُودِپاک کو اپنے صُبح و شام کا وَظیفہ بنالینا چاہیے،سچی لگن کے ساتھ اس میں مگن رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایک نہ ایک دن ضَرور ہم پر بھی کرم ہوگا اور ہمیں بھی زِیات نصیب ہوجائے گی ۔

    میرے آقا ئے نعمت ،سرکارِ اعلیٰ حَضْرتِ ، امامِ اہلسُنَّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  مختلف اَوْقات میں پڑھے جانے والے وَظائِف اور دُعاؤں کے مَدَنی گُلدستے ’’اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَہ‘‘میں حُصُولِ زِیارتِ مُصْطفٰےکےلئے دُرُودِپاک کےچند مَخصوص صیغے ذِکْر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: (دُرُودِپاک ) خالص تَعْظِیمِِ شانِ اَقْدس کے لئے پڑھے ، اس نِیَّت کو بھی (دل میں )جگہ نہ دے کہ مجھے زِیارت عَطا ہو ، آگے اُن کا کرم بے حَد و اِنْتہا ہے ۔ مُنہ مدینۂ  طیّبہ(زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً ) کی طرف ہو اور دل