Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

آسمانوں کی سیر فرمائی اور اُس کے عجائبات دیکھے، آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہرہر آسمان پر انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ملاقات فرمائی، آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدرَۃُ المُنتَہٰیپر بھی گئے،اِس مقام پرپہنچ کرجبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے آگے جانے سے مَعْذِرَت کرلی،آج کی راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُس مقام پر بھی پہنچے جہاں عَقْل و خِرَد کی بھی رسائی نہیں،آج کی راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوخصوصی اِنعامات عطاہوئے،آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوابتداءً 50نمازوں کا تحفہاللہ کریم کی بارگاہ سے عطا ہوا، جو تخفیف کے بعد پانچ(5) نمازوں کی صورت میں ہم پر فَرْض کیا گیا،آج کی راتآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور دوزخ کو ملاحظہ فرمایا،آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک کا قُربِ خاص حاصِل ہوا،آج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سر کی آنکھوں سے ربِّ کریم کا دِیدا ر کیا۔

الغرض معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سَفرِ معراج کو بَیان  کرنے کا حق کون ادا کر سکتا ہے؟بہرحال نہایت ہی تَوَجُّہ اور دِلجمعی کے ساتھ سُنئے،رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت دِل میں مزید اُجاگر ہوگی۔ اِنْ شَآءَاللہ

سفر ِمعراج کا خلاصہ

تفسیرِ صِراطُ الجنانجلد 5صَفْحہ 414اور415پر ہے:معراج کی رات حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو معراج کی خوشخبری سُنائی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا مُقَدَّسْ سینہ کھول کر اُسے آبِ زَمْ زَم سے دھویا، پھر اُسے حکمت و اِیمان سے بھر دیا۔اِس کے بعدتاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں بُراق(نامی سُواری) پیش کی اور انتہائی اِکرام و اِحترام کے ساتھ اُس پر سُوار کرکے مسجد ِاقصیٰ کی طرف لے گئے۔بَیْتُ الْمَقْدِسْ میں نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے تمام اَنبیاء و مُرسَلِیْن عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام