Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

ہیں:جوکوئی چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے تو وہ داڑھ اور کان کے درد میں کبھی مبتَلانہیں ہو گا۔(مرقاۃ المفاتيح،۸/۴۹۹،تحت الحدیث: ۴۷۳۹)٭چھینکنے والے کو چاہئے کہ زورسے حمد کہے تا کہ کوئی سنے اور جواب دے۔(ردالمحتار،۹ /۶۸۴)٭چھینک کا جواب ایک مرتبہ واجِب ہے، دوسری بار چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے تو دو بارہ جواب واجِب نہیں بلکہ مُستَحَب ہے۔ (عالَمگیری، ۵/۳۲۶) ٭جوا ب اس صورت میں واجب ہو گا جب چھینکنے والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے اور حمد نہ کرے تو جواب نہیں۔(بہار شریعت،جلد۳ حصہ ۱۶ ،ص۴۷۷)٭ کئی اسلامی بھائی موجود ہوں تو بعض حاضِرین نے جواب دے دیا تو سب کی طرف سے جواب ہوگا مگر بہتریہی ہے کہ سارے جواب دیں۔

(رد المحتار،۹/ ۶۸۴)

طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘،اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے 2 رسائل”101مدنی پھول“اور”163مدنی پھول “مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے۔سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد