Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

گے۔(۱۳) رضائے الٰہی کے کام کريں گے۔(۱۴) غضبِ الٰہی ان پرسے زائل ہوگا۔(۱۵) ان کے گناہ بخشے جائيں گے، مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی، اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔(۱۶) خدمتِ اہلِ دين ميں صدقہ سے بڑھ کر ثواب پائيں گے۔(۱۷) غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر ليں گے۔(۱۸) ان کے ٹيڑھے کام درست ہوں گے۔(۱۹) آپس ميں محبتيں بڑھيں گی جو ہر خير و خوبی کی مُتّبع (یعنی پیروی کرتی یا اس کے پیچھے پیچھے چلی آتی)ہيں۔(۲۰) تھوڑے صَرف ميں بہت کا پیٹ بھرے گا کہ تنہا کھاتے تو دونا اُٹھتا۔(۲۱)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حضور درجے بلند ہوں گے۔(۲۲) مولیٰ تبارک و تعالیٰ ملائکہ سے ان کے ساتھ مباہات (فخر)فرمائیگا۔(۲۳) روزِ قيامت دوزخ سے امان ميں رہيں گے، آتشِ دوزخ ان پر حرام ہوگی۔(۲۴) آخرت ميں احسانِ الٰہی سے بہرہ مند ہوں گے کہ نہايتِ مقاصد وغايتِ مرادات ہے۔ (۲۵) خدا عَزَّ  وَجَلَّ نے چاہا تو اس مبارک گروہ ميں ہوں گے جو حضور پُر نور،سيدِ عالَم، سرور ِاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے تَصَدُّق(صدقے) ميں سب سے پہلے داخلِ جنّت ہوگا۔

( فتاویٰ رضویہ،۲۳/۱۵۲)

لنگرِ رضویہ میں حصہ لیجئے:

میٹھے میٹھےاسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اورآخری عشرے کے اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،ان عاشقانِ رسول کے لیے”لنگرِ رضویہ“(سحری وافطاری)کابہت بڑا اِنتظام کیاجاتا ہے تا کہ یہ عاشقانِ رسول دِلجمعی کے ساتھ علمِ دین کے مدنی حلقوں اورمدنی مذاکروں میں بھرپورتوجہ کے ساتھ شرکت کر سکیں۔لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں ،اس کارِ خیر میں بھی کئی عاشقانِ رسول اپنا حصہ شامل کرتے ہیں،اس سال بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ملک وبیرونِ ملک