Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

صلح کرنے  کے مدنی پھول

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا سُنّتِ اِلہٰیہ ہے۔(فیصلہ کرنے کے مدنی پھول،ص۳۱ملخصاً)حدیثِ پاک میں ہے:مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ کریم بھی بروزِ قیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔(مستدرک، ۵/۷۹۵, حدیث:۸۷۵۸)مسلمانوں کے درمیان پیار ومحبت پیدا کرنا اور صُلْح کروانا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی(بھی)سُنّت ہے۔(صراط الجنان،۲/۱۹) چنانچہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔(در منثور، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۲/۲۷۹ماخوذاً)جھوٹ بول کر دو مَردوں یا مَرد اور عورت کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال،۲/۷۱۳)چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے:جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں میں:(1)مَردکااپنی عورت کوراضی کرنےکےلیے(جھوٹی)بات کرنا، (2) لڑائی میں جھوٹ بولنااور(3)لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔(ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء في إصلاح ذات البین،حدیث: ۱۹۴۵،۳ / ۳۷۷)تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی اِس میں گناہ نہیں:(1)جب ظالِم ظلم کرناچاہتاہواُس کےظلم سےبچنےکےلیےبھی جائزہے۔(2) دومسلمانوں میں اِختلاف ہےاوریہ اُن دونوں میں صُلْح کراناچاہتاہےمثلاًایک کےسامنےیہ کہہ دے کہ وہ تمہیں اچھاجانتاہے،تمہاری تعریف کرتاتھایااُس نےتمہیں سلام کہلابھیجاہےاور دوسرے کے پاس بھی اِسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں عداوت(دشمنی) کم ہوجائے اور صُلْح ہوجائے۔سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرادینا ہے۔(التر غیب والترہیب، کتاب الادب،با ب اصلاح بین الناس ،۳/۳۲۱,حدیث: ۶)عمدہ اخلاق اور اچھےاعمال میں سے لوگوں میں صُلْح کروانا بھی ہے۔(احیاء العلوم،