Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

٭لڑائی جھگڑے کرنا کروانا شیطان کو بہت زیادہ پسند ہیں۔

٭لڑائی جھگڑے ملک و ملّت کے لئے اِنتہائی نقصان دہ ہیں۔

٭لڑائی جھگڑے گھروں اور خاندانوں کی بربادی کا سبب ہیں۔

٭لڑائی جھگڑے کرنا اللہ پاک کو ناراض کرتا ہے۔

٭لڑائی جھگڑے کرنا گمراہی کا سبب ہے۔

٭لڑائی جھگڑے فتنوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔

٭لڑائی جھگڑے دِین و دنیا کی بربادی کا سبب ہیں۔

٭لڑائی جھگڑے نعمتوں سےمحروم کروادیتے ہیں۔اللہ کریم تمام مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچنےاورآپس میں پیار و مَحَبَّت سے رہنے کی تَوفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں                نیک ہوجائیں مُسَلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵