Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵، حدیث:۷۶۲۲)

دُعائے عطار:یاربِّ محمّد عَزَّ  وَجَلَّ!جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ2 درس دیں یا سُنیں ان کو اور مجھےبےحساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

زمینوں پرناجائز قبضے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!لڑائی جھگڑوں کا ایک سبب زمینوں پر ناجائز قبضے بھی ہیں۔اپنی جمع پُونجی خرچ کر کےذاتی مکان کا خواب آنکھوں میں سجائے کوئی شخص جب زمین خریدنے میں کامیاب ہو جاتاہےتو اُسےیہ فکرسونےنہیں دیتی کہ قبضہ گروپ سے اپنی زمین کومحفوظ کس طرح رکھاجائے ؟ اِحتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود اگر اُس کی زمین پر قبضہ ہوجائے تو خوشامدیں کرنے پر بھی خُوفِ خدا سے محروم قبضہ خوروں کو اُس پر تَرس نہیں آتا بلکہ اُسی کی زمین اُسے واپس کرنے کے لئے اچھی خاصی رقم طلب کی جاتی ہے ، اگر وہ مَظلوم شخص قبضہ چُھڑانے کے لئے عدالت(Court) کا دَروازہ کھٹکھٹائے تو ایسے ایسے تاخیری حربے اِختیار کئے جاتے ہیں کہ زمین کا اصل مالک زمین میں جاسوتا ہے لیکن اُسے زمین واپس نہیں ملتی ۔ زمینوں پر قبضہ کرنےوالوں کوسنبھل جانا چاہئے کہ آج جس زمین پر قبضہ کرکےوہ خُوش ہورہے ہیں اور مظلوم کی بددعائیں لے رہے ہیں، کل مرنے کے بعد یہی زمین گلے کا طُوق بن کر رُسوائی کا سبب نہ بن جائے  ۔بسااُوقات دنیا میں ہی قبضہ گروپوں کا انجام قتل وغارت اور قید کی صورت میں دوسروں کو درسِ عبرت دیتا