Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

جھگڑوں اور ان کی طرف لے جانے اسباب سے خود بھی بچئے،اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی بچتے رہنے کی ترغیب دلائیے۔لڑائی جھگڑوں اور ان کے اسباب سےپیچھا چھڑانے،چغُلخوری کی آفت سے نجات پانے اور مسلمانوں میں صلح صفائی  کا ذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہلیجئے۔ ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”گھردرس“بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ گھر درس میں بھی علمِ دِین کے موتی لُٹائے جاتے ہیں اور عِلمِ دِین سیکھنے کی تو کیا ہی بات ہے کہ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ'' جو کوئی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔''   حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ'' میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں بھولا۔ ''  (الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)

لہذا آپ بھی گھر میں درس دینے کی نیت فرمالیجئے  آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئےچنانچہ

گھر درس شروع کردیا