Book Name:Hajj Kay Fazail

عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجِزْ  یعنی اس پر حرص کرو جو تمہیں نفع دے،اللہ  سے مدد مانگو اور عاجز نہ آجاؤ۔(مسلم،کتاب القدر،باب فی الامر بالقوۃ…الخ،ص۱۰۹۸،حدیث :۶۷۷۴)

آج کے لوگ!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!معلوم ہوا کہ ہمیں اپنی بخشش ومغفرت اور جنت کے اعلیٰ درجات پانے کیلئے ایسے کام کرنے چاہئیں جو ہماری آخرت کیلئے مفید ہوں مگرافسوس!صد کروڑ افسوس !دنیاکی مَحَبَّت میں رغبت اورفکرِآخِرت سے غفلت(Negligence)کے سبب مُسلمانوں کی بھاری اکثریَّت شوقِ عِبادت سے بہت دُور اور گناہوں کی حِریص ہوتی جارہی ہے۔آج کا نوجوان قِطار میں لگ کر مہنگےداموں ٹکٹ خریدکرساری رات گناہوں بھرے میوزکل شوز دیکھنے سننے کوتو تیار ہے مگر نماز ادا کرنے کی غرض سے چند منٹ کے فاصلے پر موجود مسجد کا رُخ کرنے سے کَتراتا ہے،کئی کئی گھنٹے رِیموٹ (Remote) ہاتھ میں پکڑے کیبل پر فلمیں ڈرامے دیکھنے کیلئے   وقت مل جاتاہے مگر علمِ دین سیکھنے کے لئے 100 فیصد اسلامی چینل’’مَدَنی چینل‘‘دیکھنے میں نفس وشیطان رُکاوٹ بن جاتے ہیں ،روزانہ سینکڑوں سطروں پر مشتمل اخبارات پڑھنے والوں کو کئی کئی مہینے قرآنِ کریم کی چندآیات کی تلاوت کے لیے  بھی فُرصت نہیں ملتی، بُرے دوستوں کی صحبت میں بِلاناغہ گھنٹوں اپنا وَقْت برباد کرنے والا ہفتے میں صِرْف ایک دن  وہ بھی چند منٹ کیلئے مدنی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کے لئے تیار نہیں،موبائل فون پر نائٹ پیکجز(Night Packages)  کے ذریعے کئی کئی گھنٹے ضائع کر دینے والے کوہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں آنے  کی دعوت دی جائے تو گھر کا کوئی ضروری کام یاد آجاتاہے ۔ یادرکھئے! غفلت اور گناہوں  میں مبتلا ہونے کا اَنجام ہلاکت و رُسوائی کے سوا کچھ نہیں ، اس سے پہلے کہ پیامِ اَجَل (موت کا پیغام )آن پہنچے اور ہم اپنے عزیز واَقرِباکو روتا چھوڑ کراس دُنیا سے کُوچ کر جائیں ہمیں