Book Name:Hajj Kay Fazail

شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دُعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔)٭دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([1])اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ٭آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔٭جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں۔٭ دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔٭ بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں٭ ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔٭ ہاتھ ملانے کے بعد اپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں۔([2])٭مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔



[1] مسند احمد،۴/۲۸۶، حدیث: ۱۲۴۵۴

[2] دُرِّمُختار،۲/۹۸

[3] بہارِ شريعت،حصّہ ۱۶،۳/۴۷۱