Book Name:Hajj Kay Fazail

حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا

ارے سر کا موقع ہے اَو جانے والے

)حدائق بخشش،ص۱۵۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جن خُوش نصیبوں کو حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہو اُنہیں چاہئےکہ مقدس مقامات پرحاضری کےآداب  کوملحوظِ خاطررکھیں، فضول  گفتگو اورموبائل فون کےبےجااستعمال سےبچتے ہوئےہروقت ذکراللہ،درود و سلام،تسبیح و  تہلیل کا وردجاری رکھیں،اس کے ساتھ ساتھ  بزرگان دین کےحج پر جانےکےواقعات،دورانِ سفراورمُقدَّس  مقامات  پرحاضری  کے وقت ان کےمعمولات کوپیشِ نظررکھیں، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سےحج کا  ذوق و شوق دوبالا ہوجائے گا،آئیے!سفرِِ حج سے متعلق  بُزرگانِ دین کے3واقعات سنتے ہیں ،چنانچہ

بہترین ہم سفر

ایک شخص نےحضرت سیِدناحاتمِ اصمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سےعرض کی کہ مجھےکوئی ایساہم سفربتائیے جس کی صحبت کی برکتیں لُوٹتے ہوئےمیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضرہوسکوں کیونکہ میں نے سفرِحج کا ارادہ کررکھا ہےتوآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:اے بھائی!اگرتم ہم نشین چاہتےہوتوتلاوتِ قرآن کو اپنا ہم نشین بنالواور اگرساتھی چاہتے ہوتو ملائکہ(یعنی فرشتوں) کواپنا ساتھی بنالو اور اگردوست چاہتےہوتواللہ عَزَّ  وَ جَلَّ اپنے دوستو ں کےدلوں کا مالک ہےاوراگرسفرکےلئےتوشہ چاہتےہوتواللہسبحانہ وتعالیٰ پریقین سب سے بہترین تو شہ ہےاورکعبۃاللہکواپنے سامنےتصور کرتے ہوئےخوشی سےاس کا طواف کر و۔( آنسوؤں کا دریا،  ص ۱۷۰)