Book Name:Hajj Kay Fazail

دیگر عبادات کی ادائیگی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی اطاعت کو پیشِ نظررکھے،جب  یہ ذہن (Mind)بن جائے گا کہ ہمیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی اطاعت کرنی ہے تواِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّحج ہو یا نماز ،روزہ ہو یازکوۃ  ہم ہر معاملے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے  اطاعت گزار بن جائیں  گے۔

دوسرا طریقہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو حج کے بعدعبادت کا شوق برقرار رکھنےکیلئے  اطاعتِ الٰہی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین  پر بھی پختہ یقین رکھئے،بالخصوص ان دوفرامین ِ  مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوہمیشہ ذہن نشین کرلیجئے۔(1)حاجی اپنے گھر والوں میں سے 400 (مسلمانوں)کی شفاعت کرے گا اور گناہوں سے ایسا نکل جائے گا جیسے اُس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔(کنزالعمال،کتاب الحج والعمرۃ،الفصل الاول فی فضائل الحج،الجزء:۵،۳/۷،حدیث: ۱۱۸۳۷)(2) حج کیا کرو کیو نکہ حج  گناہوں کوا س طرح دھو دیتا ہے جیسے پانی میل کو دھودیتا ہے ۔

(معجم اوسط ، من اسمہ القاسم، ۳ / ۴۱۶،حدیث:۴۹۹۷)

 تو جب حاجی کو اس بات کا یقین ہوگا کہ حج کی برکت سے میرے سارے گناہ معاف کردئیے گئے اور میرے نامَۂ اعمال سے گناہوں کی سیاہی  دُھل چکی ہے تو اب عبادت کی طرف اُس کا  شوق اور میلان پیدا ہوگا اوراس کا دل گناہوں سے نفرت کرنے لگے  گا ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تیسرا طریقہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حج کے بعدعبادت کاذوق وشوق باقی رکھنے  کیلئے نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا بھی بے حد مفید ہے کیونکہ حج کےاََیّام  آپ  نے ایسے لوگوں کے درمیان گزارے  ہوں گے