Book Name:Hajj Kay Fazail

لہٰذا اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ نیک اعمال کرنے کاہدف بنالیجئے تاکہ نیک اعمال  پر استقامت حاصل ہو سکے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مدنی انعامات پرعمل اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ  جس کے ذریعے صبح سے  لیکر رات سونے تک نیکیاں  کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں ، مثلاً 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا  سننا،اشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعد اورسوتے وقت کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی،سورۃ الاخلاص اورتسبیحِ فاطمہ  پڑھنا، رات میں سورۃُ الملک پڑھنا یا سننا،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ)دینے یا سننے کی سعادت پانا، مدرسۃ المدینہ (بالغات)میں  پڑھنا یا پڑھانا۔ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرے  میں شرکت اورمدنی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے علاوہ دیگر کئی مدنی انعامات پرعمل کے ذریعے ثواب  کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نیک اعمال  کے فوائد پرنظررکھتے ہوئے  اپنے اندر نیکیوں  کی حرص پیداکیجئےکیونکہ  یہی حرص ہماری بخشش ونجات  کا ذریعہ اور جَنَّت کے اعلیٰ درجات میں پہنچانے کا وسیلہ ہے پارہ 4 سورۂ آلِ عمران کی  آیت نمبر 133 میں خداوندِ قدوس کا فرمانِ ڈھارس نشان ہے :

وَ  سَارِعُوْۤا  اِلٰى  مَغْفِرَةٍ  مِّنْ  رَّبِّكُمْ  وَ  جَنَّةٍ  عَرْضُهَا  السَّمٰوٰتُ  وَ  الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ  لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳) (پ۴،آل عمران ،۱۳۳)

 ترجَمۂ کنز الایمان:اور دوڑو اپنے رب کی بخشش اور  ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان وزمین آجائیں پرہیزگاروں کے لئے تیار رکھی ہے ۔

نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نیک عمل کی ترغیب دلاتےہوئے ارشاد فرماتے ہیں:اِحْرِصْ