Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

شرعی بولنے پر اُن جملوں کا شُمار غیبت،تہمت،بدگمانی یا پھر چغلی جیسے گُناہوں میں ہوتا ہے مثلاً٭دنیادار ٭بیوی پرظلم کرتاہے٭ قرضہ دبالیاہے٭چور٭ خائن٭بددِیانت ٭گھپلے باز٭پیسے کھا گیا ہے٭ خشک مزاج٭ سخت دل٭بے وفا٭ اس کا تو مالِ مفت دل بے رحم والا حساب ہے٭ احسان فراموش ہے ٭ بھگوڑا ٭ باؤلا٭ پگلا ٭ عقل کا اندھاہے٭ اس کی عقل گھاس چرنے گئی ہے٭اس کے دماغ میں بُھوسا بھرا ہوا ہے ٭ شکّی مزاج٭وَسوَسِیَہ ہے ٭ڈیوٹی پوری نہیں دیتا٭ حرام کا مال کھاتا ہے ٭ مغرور ٭ اکڑ فُوں ہے ٭ اِس کا دماغ ہر وقت آسمان پر رہتا ہے ٭ لالچی ٭ حریص(Greedy)٭بخیل ٭ کنجوس مکھی چوس ہے٭ کسی کی چلنے نہیں دیتا ٭کسی کو آگے نہیں آنے دیتا٭اپنی لیڈری چمکا تا ہے٭اپنے نمبر بناتا ہے٭ نخرے باز٭ڈھیٹ٭ جدھر پیسہ دیکھتا ہے اُدھر لڑھک جاتا ہے ٭ غریبوں کو گھاس بھی نہیں ڈالتا ٭  خوشامدی ہے ٭ ہر معاملے میں ٹانگ اَڑاتا ہے ٭بڑا بے حیا ہے ،آج پھر نماز میں اس کا موبائل بج رہا تھا٭ خود کو بڑا عقل مند(Intelligent) سمجھتا ہے ۔٭فُلاں کا ذِہن مذہبی نہیں ہے٭ ہماری مسجد کے امام کی کیا بات کرتے ہو وہ تو تنخواہ دار مولوی ہے٭ ہمارا مؤذن (یا فُلاں)پیسے والوں سے ترکیبیں بناتا رہتا ہے٭ وہ بے عمل ہے٭ دینی معلومات سے کورا ہے ٭ اُس کو نماز بھی نہیں آتی ٭ اس سے تو فُلاں زیادہ با عمل ہے٭ دنیا کو نصیحت کرتا ہے اور گھر والوں کو چھوڑ رکھا ہے جبھی تو اس کی بیٹی یابہن یا بیوی بے پردہ گھومتی ہے٭ اس سے تو اچھے اچھے پڑے ہیں٭ ''میں میں''کرتا ہے٭ اپنے منہ میاں مِٹّھو بنتا ہے ٭ اپنی تعریف سننے کا بڑا شوق ہے٭ اپنے نام کی پڑی ہے٭ نام کیلئے کرتاہے ٭اپنی واہ واہ چاہتا ہے ٭ خوشامد پسندہے٭ بَہُت پَھیل گیا ہے٭ آگے آگے بیٹھنے کا بڑا شوق ہے ٭ اُس کومُووی میں آنے کا بَہُت جذبہ ہے٭ چُغُل خور ٭ دورُخا ٭دوغلا٭دھوکے باز٭وعدہ خِلاف ہے٭ اس نے غیبت کی٭ تہمت