Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

(Smart) تھااورآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاقدمبارک میانہ اور مُعْتَدِل تھا۔ (سوانحِ صدر الشریعہ، ص۱۰،ملخصاً)

صدرُالشریعہ کےکار نامے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شریعت کےامام،طریقت کےچاند،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نےاپنی ساری زندگی شریعت وطریقت کی خدمت میں گزاری۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی اس حیاتِ طیبہ میں ایسےکارہائے نمایاں انجام دئیےکہ جن پرآج بھی  عقلِ عالَم،حیران ہے۔آئیے !آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے چند عِلمی کارناموں کے بارے میں سُنتے ہیں۔ چنانچہ  

بہارِ شریعت، فقہِ حنفی کا انسائیکلو پیڈیا:

       صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےعلمی کارناموں میں سرِفہرست ”بہارِشریعت“کی تصنیف ہےیہ کتاب(Book) اُردُو زبان میں عقائدسےلےکرمعاملات تک تمام ضروری مسائل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور خاص صدرُالشریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےقلم سےسترہ (17)حصوں پرمشتمل ہے منقول ہے فقہ حنفی کی مشہورکتاب فتاویٰ عالمگیری سینکڑوں علمائےدینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْننےحضرت سیدنا شیخ نظامُ ا لدینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نگرانی میں عربی زبان میں مرتب فرمائی مگرقربان جائیےکہ صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے وہی کام اردوزبان میں تنہاکردکھایااورعلمی ذخائرسےنہ صرف مفتی بہ اقوال چن چن کر بہارِ شریعت میں شامل کئے بلکہ سینکڑوں آیات اوراحادیثِ مبارکہ بھی موضوع کی مناسبت سےدرج کیں، آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خود تحدیثِ نعمت کےطورپر ارشادفرماتے ہیں: اگر اورنگزیب عالمگیراس کتاب(یعنی بہارِ شریعت)کودیکھتےتو مجھے سونے (Gold)سےتولتے۔(تذکرۂ صدر