Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

بنیاد پر برا آدمی تصور کرتاہے۔(تنبیہ المغترین ص۱۹۷)

اَوروں کےعیب چھوڑ نظر خوبیوں پہ رکھ

عیبوں کی اپنے بھائی  مگر خوب رکھ پرکھ

جہنم میں چیخ رہے ہو ں گے!

                             سُبْحٰنَاللہعَزَّ  وَجَلَّ !سناآپ نےعیب پوشی کی فضیلت واہمیت کےبھی کیا کہنے کہ دوسروں کے عُیوب پر پردہ ڈالنے اور بلا وجہِ شرعی لوگوں کے سامنے ظاہر نہ کرنے والے خوش نصیب کے عیبوں پر خود اللہ ستّار و غفّار عَزَّ  وَجَلَّ پردہ ڈالے گا۔مگر یاد رکھئے!جو چیزآخرت کیلئےجس قدر اہم(Important) اور مفید ہوتی ہے  شیطان  اس سے روکنے کی اسی قدر کوشش کرتا ہے لہٰذا وہ ہرگز نہیں چاہے گا کہ مسلمان ایک دوسرے کے عیب اُچھالنے اور غیبتیں کرنے سے باز رہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت چغلی،تہمت،بدگمانی ،غیبت اور دوسروں کے عیبوں کا چرچا کرنے میں مشغول ہےکوئی کسی کا عیب چھپانےکیلئےتیارہی نہیں ہوتابلکہ بسااوقات توفخریہ دوسروں کےآگےبیان کردیتا ہے اور اگر کبھی عیب چھپانےکی توفیق مل بھی جائے تو جوں ہی کچھ ناراضی ہوئی،جتنے عیب چھپا رکھے تھے سب پرسے ایک دم پردہ اٹھادیتےہیں،آہ!خوفِ آخرت دل سےنکل گیا،یادرکھئے!جہنم کی سزا برداشت نہیں ہوگی،حضرت سَیِّدُنا عیسیروحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامفرماتےہیں:کتنےہی صحت مند بدن، خوبصورت چہرے اورمیٹھابولنےوالی زبانیں کل جہنم کےطبقات میں چیخ رہےہوں گے۔( مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۱۵۲)

غیبت کی تباہ کاریاں ایک نظر میں

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہماری عافیت اسی میں ہے کہ آج ہی ہم اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ