Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

برکتیں حاصل کرتے ہیں۔

ابتدائی حالات

       صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۱۳۰۰ھجری بمطابق1882عیسوی میں مشرقی یوپی (ہند)کےقصبےمدینۃُالعلماءگھوسی میں پیدا ہوئےآپ کےوالد ماجدحکیم جمالُ الدِینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور دادا حضور خُدابخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفَنِّ طِب کےماہرتھےابتدائی تعلیم اپنےداداحضرت مولانا خدا بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےگھر پرحاصل کی،پھراپنےقصبہ ہی میں مدرسہ ناصرُالعلوم میں جاکرگوپال گنج کے مولوی الٰہی بخش صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےکچھ تعلیم حاصل کی،پھرجونپورپہنچےاوراپنےچچازادبھائی اور مولانا محمد صدیق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےکچھ اسباق پڑھےپھرحضرت علامہہِدایتُاللہخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےعلمِ دین کےچھلکتےہوئےجام نوش کئےاوریہیں سےدرسِ نظامی کی تکمیل(Completion) کی،پھردورہ ٔحدیث کی تکمیل پیلی بھیت میں استاذُالمحدثین مولانا وصی احمدمُحَدِّثِ سورتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کی،محدث سورتیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنےہونہارشاگردکی اعلیٰ صلاحیتوں کااعتراف ان الفاظ میں کیامجھ سےاگرکسی نے پڑھاتوامجدعلی نے۔ (تذکرۂ صدر الشریعہ، ص۵بتغیر قلیل)

حُلیہ مبارک

      صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا چہرۂ مبارک وَجِیۡہ(یعنی پُر  وقار)اور بارونق تھا، گندمی رنگت اور کشادہ پیشانی (Forehead)کے ساتھ بڑی بڑی چمکدار آنکھیں تھیں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بھنویں گھنی اور داڑھی مبارک بھی کافی گھنی تھی،جسمِ مُبارک بھراہوا،لَحِیْم،شَحِیْم اور سڈول